بلوچستان بار کونسل کا آج عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان بار کونسل نے آج صوبہ بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں اسلام آباد کے وکلاء پر پولیس کی جانب سے تشدد اور اس کے خلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے ،لاہور ایوان عدل میں پولیس کی جانب سے فائرنگ ،شیلنگ،پی ٹی ایم پر پابندی ، نام نہاد آئینی ترامیم کی آڑ میں سیاسی کارکنوں اورمنتخب نمائندوں کی گرفتاریوں کے خلاف بلوچستان بار کونسل نے آج 7 اکتوبر بروز سوموار کو صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔