مجوزہ آئینی ترمیم :تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں:پنجاب بار کونسل

مجوزہ آئینی ترمیم :تجاویز حکومت کو  ارسال کر دیں:پنجاب بار کونسل

لاہور(آئی این پی)پنجاب بار کونسل کے سینئر وائس چیئرمین چودھری بابر وحید نے کہا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد تجاویز حکومت کو ارسال کر دی ہیں۔

مسودے میں موجود آئین و قانون سے متصادم شقوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ، وکلاء کے خلاف 7اے ٹی اے کے غلط استعمال کو فی الفور روکا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترمیم کا جو مسودہ وکلاء تنظیموں کو فراہم کیا گیا تھا اس کا شق وار تفصیل سے جائزہ لیا ہے ۔ کئی ترامیم ملک و قوم کے مفاد میں ہیں جن کی ستائش کی گئی ہے اور جن شقوں کے حوالے سے وکلاء رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے حکومت کو اپنی تجاویز میں ان سے آگاہ کر دیا ہے ۔حکومت سے کہا ہے کہ جو شقیں آئین و قانون سے متصاد م ہیں ان پر نظر ثانی کی جائے ۔ ہم بر ملا کہتے ہیں آئین و قانون کی سر بلندی کیلئے وکلاء اپنا بھرپور کردار اداکریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں