بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی لاشوں کی تلاش میں ہیں :رانا تنویر
کالا شاہ کاکو،مریدکے (نامہ نگار، آن لائن) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کرکے آئین سے انحراف کیا اور وہ اس کا خمیازہ بھگتیں گے ۔
پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق مگر پر تشدد سوچ کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے ۔ وفاقی پارلیما نی سیکرٹری رانا احمد عتیق انور اور کوآرڈی نیٹر رانا حسیب عامر کے ہمراہ مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی لاشوں کی تلاش میں ہیں مگر ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہترین حکمت عملی سے ان کی کوشش ناکام بنا دی، بانی پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمن آئینی عدالت کے معاملے پر متفق رہے ہیں ان کا موجودہ اعتراض بلاجواز ہے ۔