5 افسروں کے تقرر و تبادلے

5 افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات محمد طارق کو کنزرویٹر جنگلات ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ۔

محمد حیات حسن کو ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز صنا عروج کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، محکمہ جنگلات رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ، محمد خرم شہزاد کو ڈپٹی سیکرٹری جنگلات تعینات کر دیا گیا۔سپیشل سیکرٹری گورنر ہاؤس عمر سعید چودھری کو ریلیو کردیا گیا۔عمر سعید چودھری کی خدمات این ایچ اے کے سپرد کر دی گئیں۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں