پی ٹی آئی احتجاج کی مانیٹرنگ کرتے سپیشل برانچ کا ڈرون گم ہوگیا

پی ٹی آئی احتجاج کی مانیٹرنگ  کرتے سپیشل برانچ کا ڈرون گم ہوگیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)تحریک انصاف کے احتجاج کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے سپیشل برانچ کا ڈرون گم ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سپیشل برانچ اہلکار ڈرون سے ملتان روڈ کے قریب نگرانی کررہے تھے ، ڈرون بلندی سے کوریج کرتے اچانک لاپتا ہو گیا،اہلکارساحل سہیل ڈرون اڑا رہا تھا کہ وہ اچانک غائب ہو گیا، سپیشل برانچ اہلکار 3 دن سے ڈرون کی تلاش میں مصروف ہیں،اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں