کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں سیٹیں 7ہزار، درخواستیں 1لاکھ 25ہزار

کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیاں سیٹیں 7ہزار، درخواستیں 1لاکھ 25ہزار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے سواسات ہزار سیٹوں کیلئے سوالاکھ امیدواروں نے درخواستیں دیدیں ۔

 تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں 9 ہزار مستقل اساتذہ کی قلت ہے ۔سوا لاکھ سے زائددرخواستیں موصول ہونے کے بعد سکروٹنی شروع کردی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے شکایات کا جائزہ لینے کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ۔سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی۔کمیٹی میں ڈی پی آئی پنجاب اور ساؤتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں