تحریک انصاف کی پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع ، نیا شیڈول تیار

تحریک انصاف کی پھر ڈی چوک میں  احتجاج کی تیاری شروع ، نیا شیڈول تیار

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نئے احتجاج کے لئے نیا شیڈول تیار کر لیا، تحریک انصاف کا 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 اکتوبر کو گوجرانوالہ اور سرگودھا ، 13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج ہوگا۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں احتجاجوں کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی۔اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی، تحریک انصاف نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں