صنعتوں پر لیوی ٹیکس، 7ماہ بعد فیصلہ جاری، حکومتی اپیل خارج

 صنعتوں پر لیوی ٹیکس، 7ماہ بعد فیصلہ جاری، حکومتی اپیل خارج

اسلام آباد(آن لائن )صنعتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منیب اختر کا تحریر کردہ فیصلہ 7 ماہ بعد جاری کردیا گیا ۔عدالت نے حکومت کی اپیل خارج کردی۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی آخری سماعت 29 فروری 2024 کو کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے سامنے 43 صنعتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں ۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کا پرائیویٹ جنریٹرز کے ذریعے 500 کے وی کپیسٹی کی بجلی ذاتی استعمال کیلئے پیدا کرنا تسلیم شدہ حقیقت ہے ۔ پنجاب حکومت کا موقف تھا کہ 1985 کے نوٹیفکیشن کے تحت 2001 تک فائدہ اٹھا سکتے تھے ۔ نئے نوٹیفکیشن کے تحت الیکٹریکسٹی ڈیوٹی کا نفاذ کیا گیا۔ذاتی استعمال کیلئے 500 KV کپیسٹی کے جنریٹرز پر لیوی ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں