اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا انٹرنیٹ رفتار بہتر نہ ہوئی

اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزر گیا  انٹرنیٹ رفتار بہتر نہ ہوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری معمول بن گئی ،اکتوبر کا پہلا ہفتہ گزرنے پر بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہیںہوسکا، انٹرنیٹ یا تو بالکل نہیں چلتا یا بہت سلو چلتا ہے۔

رواں سال فروری سے اب تک صارفین انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسئلے کا سامنا کررہے ہیں،پی ٹی اے نے ایک ماہ پہلے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ زیر سمندر کیبل کی خرابی کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیبل کی خرابی اکتوبر کے آغاز میں ٹھیک کرلی جائے گی لیکن پچھلے 5،6 روز سے تو رہا سہا انٹرنیٹ بھی ختم ہوگیا،اس کے علاوہ موبائل سروس کوئی بھی ہو ڈیٹا کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال صارفین کے لیے شدید اذیت کا باعث بنا ہوا ہے جب کہ صارفین کو انٹرنیٹ سلو ڈاؤن اور ایکس کی بندش کے معاملے پر عدالتوں سے بھی تاحال ریلیف نہیں مل سکا ،دوسری جانب پی ٹی اے ذرائع نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ کی سپیڈ بہتر ہوجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں