پختونخوا ہائوس سیل کرنے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں :پشاور ہائیکورٹ

 پختونخوا ہائوس سیل کرنے کے خلاف  درخواست ناقابل سماعت ، اسلام آباد  ہائیکورٹ جائیں :پشاور ہائیکورٹ

پشاور(اے پی پی)اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہائوس سیل کرنے کے خلاف صوبائی حکومت کی درخواست کو پشاور ہائی کورٹ نے ناقابل سماعت قرار دے دیا ۔

منگل کو صوبائی حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے دائرہ اختیار پر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایک خودمختار باڈی ہے ۔ یہ ایکشن ایک خودمختار اتھارٹی نے لیا ہے ،یہ تو لوکل اتھارٹی ہے ، آپ اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں