اِن لینڈ ریونیو وکسٹمز افسروں کی ترقی کاعمل شروع

 اِن لینڈ ریونیو وکسٹمز افسروں کی ترقی کاعمل شروع

لاہور (نیوز رپورٹر )ایف بی آرنے مختلف گریڈ کے افسروں کو ترقی دینے کی تیاری شروع کر دی ۔ذرائع کے مطابق اِن لینڈ ریونیو اور کسٹمز سروس کے افسروں کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

گریڈ 20 کے افسروں کو 21 میں ترقی دینے کیلئے لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسروں کی 20 میں ترقی کیلئے اجلاس جلد ہوگا۔ ترقی کے منتظر تمام افسروں کو اثاثوں کی تفصیلات فوری طور پر بورڈ کو ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ایف بی آر نے پروموشن زون میں شامل تمام اِن لینڈ ریونیو اور کسٹمز افسروں کو اپنی پرفارمنس رپورٹس جمع کرانے کیلئے آج 9 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن بھی جاری کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں