کراچی:خودکش حملہ آورمنڈی بہاؤالدین سے ڈپلومہ ہولڈر

کراچی:خودکش حملہ آورمنڈی بہاؤالدین سے ڈپلومہ ہولڈر

کراچی (خبرایجنسیاں) کراچی ایئر پورٹ سگنل پر دھماکے کی تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نوشکی کے سرکاری اسکول سے 2016میں میٹرک کیا۔

خودکش حملہ آور نے منڈی بہاؤالدین کے ٹیکنیکل کالج سے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔اس نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں بی بی اے میں داخلہ بھی لیا تھا۔دھماکے کی تحقیقات کے دوران خاتون سمیت 9 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ میں 6 سے 8 نمبر مشکوک قرار پائے ہیں، مشکوک نمبروں کے تمام کوائف چیک کیے جا رہے ہیں، دہشت گرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ مل رہی تھی۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق چینی انجینئرز کے بارے میں جنہیں معلومات تھیں انہیں بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں