رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقہ میں 4پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم

 رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ  کے حلقہ میں 4پولنگ سٹیشنز  پر دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آ باد (آئی این پی )الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے حلقے این اے 231 ملیر میں 4 پولنگ سٹیشنز پر 11 اکتوبر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم جاری کردیا۔

 الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو گنتی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ واضح رہے کہ 8 فروری کو الیکشن میں عبدالحکیم بلوچ صرف 389 ووٹوں کی برتری سے منتخب ہوئے تھے ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد محمود نے انکی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔عدالت نے 4 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیاتھا۔ پولنگ سٹیشنز نمبر 65 ، 71 ، 98 اور 175 میں دوبارہ گنتی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں