ایئرایمبولینس کے ذریعے مریض پی آئی سی میں علاج کیلئے منتقل
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایئر ایمبولینس کے ذریعے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کیلئے ایک اور مریض پہنچ گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا 68 سالہ مریض سلطان محمود کو ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے میانوالی سے پی آئی سی منتقل کیا گیا ۔
ایئر ایمبولینس سروس کامیابی سے جاری ہے ۔ ابتک کئی مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے شفٹ کیا گیا ہے ۔ سلطان محمود کو پی آئی سی منتقل کرنے والی ریسکیو ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔مریض کے شفٹ ہوتے ہی ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم نے اعلیٰ حکام کی خصوصی ہدایت پر مریض کا علاج معالجہ شروع کراتے ہوئے خود جاکر مریض کی عیادت کی اور علاج کے حوالے سے نرسز سٹاف سمیت دیگر عملہ کو ہدایات دیں۔