چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں  کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔آئی جی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں چینی و دیگر غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی کے امور زیر غور آئے ۔

 ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ، سی سی پی او لاہور، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، آر پی او فیصل آباد، پی ایچ پی، ایلیٹ فورس، لیگل، اسٹیبلشمنٹ ٹو ،سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جیز سمیت سینئر افسروں نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب،آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی نے کہا چینی و غیر ملکی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح، سکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، غیر ملکی باشندوں کی نقل و حرکت کے دوران بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال یقینی بنائیں ۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں بھی چینی شہریوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیاگیا۔ سی سی پی او نے شہرمیں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے کہا پولیس افسر چینی شہریوں، چائنیز انسٹالیشن کی انتظامیہ، فوکل پرسنز ، سکیورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں۔ 

 

سکیورٹی ہدایت 

لاہور کر ائم رپو رٹر سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت چائینز شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرزمیں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لاہور میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چائنیز کی رہائش گاہوں، نقل و حرکت اور سفر کو محفوظ تر بنانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ سی سی پی او لاہورنے صوبائی دارالحکومت میں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران اپنے علاقوں میں چینی شہریوں، چائنیز انسٹالیشن کی انتظامیہ، فوکل پرسنز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس پیزچائنیزکی رہائش گاہوں اور ورک پلیسز کی باقاعدگی سے چیکنگ یقینی بنائیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے چینی شہریوں کی رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ ورکنگ سائٹس اور دفاتر کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز کی حفاظت کیلئے مرتب کردہ سکیورٹی پلان پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہورنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کاروباری یا نجی مقاصد کیلئے آنے والے چینی شہریوں، ماہرین اور سرمایہ کاروں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سکیورٹی لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس پی یو کے تربیت یافتہ اہلکار چینی شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض پوری فرض شناسی کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کی فول پروف سکیورٹی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے ۔ اجلاس میں ایس ایس پیایڈمن، ایس ایس پیآپریشنزتصور اقبال، ایس پیسکیورٹیعبدالوہاب اورڈوینل ایس پیزآپریشنز نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں