جامعہ کراچی :ذاکر نائیک کو اعزازی پی ایچ ڈی سند دینے کی منظوری 3سنڈیکیٹ ارکان کی مخالفت

 جامعہ کراچی :ذاکر نائیک کو اعزازی  پی ایچ ڈی سند دینے کی منظوری  3سنڈیکیٹ ارکان کی مخالفت

کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی نے پاکستان کے دورے پر آئے معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دیدی۔

یہ باقاعدہ منظوری وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی زیر صدارت یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی تاہم 3 ارکان نے اس سلسلے میں تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی،یہ جامعہ کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے نامزد ہیں۔ مخالفت کا انکشاف اجلاس کے بعد روداد میں ہوا جس میں بتایا گیا کہ ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکرٹریٹ سے موصول ہوا۔ سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے اعزازی سند دینے کی منظوری دی تاہم سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی نے تحفظات کا اظہار کیا اور خاص طور پر خواتین بارے انکی رائے سے اختلاف کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں