آئینی عدالت نہیں بنانے دینگے :صدر لاہور ہائیکورٹ بار

آئینی عدالت نہیں بنانے  دینگے :صدر لاہور ہائیکورٹ بار

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی غلط تشریح پر جنرل ہاؤس اجلاس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے کی۔

 انہوں نے کہا آمریت میں بھی بار رومز میں شیلنگ نہیں کی گئی، شیلنگ کرنیوالے افسروں و ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، وکلا عدلیہ و آئین کی بالادستی اور کالے کوٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے ، ہر جمعرات کو جنرل ہائوس اجلاس ہوگا،جتنا وکلا کو دبائیں گے وہ اتنی ہی طاقت سے ابھریں گے ،63 اے کی تشریح سے سیاسی مقاصد کے حصول کی مذمت کرتے ہیں،علیحدہ آئینی عدالت بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ہم آئین اور قانونی عمل کے ساتھ ہیں،دو دن تک اسٹیبلشمنٹ کے اقدامات کا جائزہ لے کر پھر ردعمل دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں