جسٹس فائز توسیع لینا چاہتے نہ آئینی عدالت کا عہدہ :رانا ثنا
اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ توسیع اور آئینی عدالت کا عہدہ نہیں لینا چاہتے ،آئینی ترامیم کا مقصد چیف جسٹس قاضی فائز کو لانا یا اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں ہے۔
حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔ایک انٹرویومیں چیف جسٹس کی مدت ملازمت یا ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا پارٹی کی سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی آئینی ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظور کروانے کے بعد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔