پختونخواحکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان

پختونخواحکومت کا کالعدم  پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر پابندی  پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان

پشاور (آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا۔

ضلع خیبر میں ناخوشگوار واقعہ کے حل کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی سرکردگی میں جرگہ بلا لیا، فریقین کو شرکت کی دعوت دیدی گئی ۔صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اہم معاملے پر باقاعدہ ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ایم کو کسی قسم کے جلسے جلوس، اجتماع یا کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں