سبطین خان کیخلاف مائنز اینڈ منرل ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ منتقل
لاہور(عدالتی رپورٹر)احتساب عدالت نے نیب ترمیمی قانون کے تحت سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور دیگر کے خلاف مائنز اینڈ منرل ریفرنس کی اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقلی کا حکم دیدیا۔
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس اینٹی کرپشن کو منتقل کر دیا ۔عدالت نے کہا کہ ملزم مزید کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ پیش ہوں، احتساب عدالت کا اس ریفرنس کی سماعت کا دائرہ اختیار ختم ہو چکا ہے ۔سبطین خان حاضری کیلئے احتساب عدالت پیش ہوئے جبکہ دیگر شریک ملزم بھی عدالت میں موجود تھے۔