جامعہ کراچی،ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سندتفویض

جامعہ کراچی،ڈاکٹر ذاکر نائیک کو  ڈاکٹریٹ کی اعزازی سندتفویض

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کردی گئی۔

گورنرہاؤس میں جامعہ کراچی کی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی تفویض کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کی خدمات پر اعزازی ڈگری دی گئی، انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر خالد عراقی، مفتی عبد الرحیم ،ڈینز، پروفیسرز اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں