کرپشن کی نہ پلی بارگین ، نیب نے جھوٹی خبر چلائی ،پرویزالٰہی
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلی ٰ پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ آج نیب نے میرے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبر چلائی ہے۔۔۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سینکڑوں سرکاری ملازمین کو اغوا کر کے اور مار پیٹ کر کے پلی بارگین کی ہے ، انہوں نے جو پیسے دئیے ہیں ان کو میرے ساتھ خوامخواہ منسلک کیا جا رہا ہے ۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ سارا جھوٹ کا پلندا ہے، نہ تو میں نے کرپشن کی ہے اور نہ ہی میں نے کوئی پلی بارگین کی ہے ۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ میرے خلاف 25 جعلی کیس بنائے گئے ، یہ مزید 25 کیس اور بھی بنا لیں میں پھر بھی عمران خان کیساتھ ہوں اور رہوں گا۔