لیفٹیننٹ جنرل(ر)اختر نواز ستی نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)اختر نواز ستی سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب ایوان صدر میں ہوئی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔