میری شادی میری مرضی! شادی کے سوال پر بلاول کا دلچسپ جواب
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کردیا۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ میری شادی میری مرضی۔ اس جواب پر وہاں موجود تمام صحافیوں کے بھی قہقہے بلند ہوگئے اور محفل کشت زعفران بن گئی۔