چینی وزیراعظم کا 14اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس خطاب متوقع
اسلام آباد (دنیا نیوز)چینی وزیر اعظم کی پاکستان آمد، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان ،چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے 14 اکتوبر کو خطاب متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم 14 اکتوبر کو ممکنہ طور پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس کی تیاریوں کیلئے سینیٹ وقومی اسمبلی سٹاف کی 14سے 16اکتوبرکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں جبکہ چینی وزیراعظم کے خطاب کا حتمی فیصلہ اگلے چند روز تک کیا جائے گا۔