فضل الرحمن کے بغیر ترمیم آنا مشکل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی مرضی کے بغیر کسی قسم کی ترمیم آنا بڑا مشکل ہے ،اگر بلاول بھٹو یا نواز شریف اتنے جمہوری ہوتے تو پاکستان وہ مسئلے ہی نہ ہوتے جو ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ تو اس وقت صرف یہ ہے کہ اپنی نوکری کے لئے انہوں نے ہر اصول کو ذبح کر دیا جس کے لیے ان کی والدہ اور نانا کھڑے ہوئے ،سندھ میں 17 سال سے پیپلز پارٹی پاور میں ہے ، پتہ نہیں ان کا دل ہی نہیں بھر رہا۔