پنجاب اسمبلی :آج ہونیوالے اجلاس کاایجنڈاجاری

پنجاب اسمبلی :آج ہونیوالے  اجلاس کاایجنڈاجاری

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔اسمبلی اجلاس کا آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا۔

اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے ۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات کے سوالات و جوابات ہوں گے ۔ اجلاس میں صاف پانی بل ایکٹ 2024 پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کی سال 2020-21 اور 2021-22 کی سالانہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔اجلاس میں دس مختلف محکموں کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جائے گی۔اجلاس میں مہنگائی اور امن و امان کی صورت حال پر بھی بحث ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں