بجلی کی قیمت 10روپے یونٹ سے کم ہونی چاہیے :وزیر توانائی

بجلی کی قیمت 10روپے یونٹ  سے کم ہونی چاہیے :وزیر توانائی

اسلام آباد (نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی فی یونٹ قیمت 10 روپے سے کم ہونی چاہیے ،بجلی کی قیمت 10 روپے یونٹ سے کم ہوگی تو صنعتوں، عوام کو فائدہ ہوگا۔

سردیوں میں خصوصی پیکیج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا 5 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تمام شرائط کا منصفانہ طور پر جائزہ لیا گیا ہے تا کہ انہیں نقصان نہ ہو، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں کچھ بنیادی اصولوں کو پورا کیا گیا ہے جس میں سے ایک ان کی پچھلی کپیسٹی، انرجی کی واجبُ الاَدا رقم دی جائے گی، پلانٹس کو وقت سے قبل ختم کرنے کے لیے کوئی جرمانہ نہیں دیا جائے گا، آئندہ سالوں میں معاہدوں کے تحت جو ریٹرن ملنا تھا وہ بھی ادا نہیں کیا جائے گا، گزشتہ واجبُ الاَدا رقم کی دیر سے ادا ہونے والی ادائیگیوں کے چارجز بھی نہیں ادا کیے جائیں گے ۔ ان کے اور آئی پی پیز کے درمیان ہونے والے معاہدے مشترکہ رضامندی سے ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہونے والے معاہدوں میں فرق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں