قومی اسمبلی :آئینی ترمیم 18اکتوبر کوپیش کئے جانے کا امکان

 قومی اسمبلی :آئینی ترمیم 18اکتوبر  کوپیش کئے جانے کا امکان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )وفاقی حکومت کے ذرائع یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ 18اکتوبر کو قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کئے جانے کا امکان ہے ، جبکہ مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونیوالے افراد کو بھی 17اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو امکان ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹیفکیشن کو دوبارہ بحال کردے ،جس سے نمبر گیم پوری ہو جائے گی، وفاقی حکومت ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز ہونیوالی میٹنگ جس میں نوازشریف، بلاول بھٹو زرداری شامل تھے ، اس کے فوری بعد آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی مشاورت کی گئی، جس کو دیکھتے ہوئے امکان یہی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے فوری بعد 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلاکر اس میں آئینی ترمیم پیش کردی جائے ۔ دوسری جانب ذرائع یہ بھی دعویٰ کررہے ہیں کہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اپنے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیاگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں