پانچ سال کیلئے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری

 پانچ سال کیلئے جے یو آئی کی  مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی۔

جس کے مطابق صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد ،مولاناغلام قادر ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی اور مولانا فضل علی حقانی نائب امرا مقرر ، محمداسلم غوری مرکزی سیکرٹری اطلاعات (ترجمان ) ہونگے ۔الحاج اکرم خان درانی ،مولانا امجد خان ، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اورمفتی سعود افضل ہالیجوی نائب ناظم مقرر کردیئے گئے ۔مولانا صلاح الدین ایوبی سیکرٹری مالیات ،انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو سالار ہونگے اورانجینئر ضیا الرحمان مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹر مقرر کئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں