توشہ خانہ کیس :عمران خان کی نا اہلی کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت

 توشہ خانہ کیس :عمران خان کی  نا اہلی کیخلاف درخواست پرالیکشن  کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت

لاہور (عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پرالیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپنے دلائل مکمل کر لیے ۔

 انسداد دہشتگری عدالت  لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں