چاروں صوبوں میں نجی گندم، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (عمران اکبر )چاروں صوبوں میں نجی گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔سردیوں کی آمد پر آٹے کی طلب بڑھنے پراوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی کر دی گئی۔
محکمہ خوراک پنجاب کا گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے کارروائی کا فیصلہ ،پنجاب میں 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت میں40 تا50 روپے اضافہ ہوا ہے ۔لاہور میں تھیلا ایکس ملز قیمت 1740 اور پرچون سطح پر 1770 روپے مقرر کر دی گئی، سندھ میں تھیلا 60 روپے مہنگا، بلوچستان میں آٹا 90 روپے کلو ہو گیا،خیبرپختونخوا میں آٹا تھیلا قیمت 1750 تا 1790 روپے ،لاہور میں گندم قیمت 3 ہزار ، راولپنڈی میں 3200 روپے ہو گئی،کراچی میں 100 کلو گندم 8 ہزار ، کوئٹہ میں 7500 روپے تک جا پہنچی ،پشاور میں گندم کی فی من قیمت 3080 روپے ہوگئی۔مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز عاصم رضا کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی آمد میں دشواریوں کا سامناہے ، مارکیٹ رسد وطلب کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کر رہی ہے ، دوسری جانب لاہور میں آٹامہنگاہونے سے شہری پریشان ہو گئے جبکہ حکومتی احکامات پر محکمہ خوراک آٹا ریلیف پرواگرام دینے کیلئے کریک ڈائون کر رہا ہے ۔