بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو بلایا جا رہا ہو تو پھر ملاقات بنتی ہے :خواجہ آصف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قید میں نواز شریف کو انکی اہلیہ جب وہ آخری سانسوں پر تھیں تو فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس کے بعد نواز شریف کی اہلیہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقات کے لیے سہولت کاری چاہیے ، ورنہ پی ٹی آئی کی بلیک میل و دھمکی یہ ہے کہ ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کے لیے اگر انکے بچوں کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بات بنتی ہے ۔