پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخرکرے :لیاقت بلوچ کی اپیل

پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخرکرے :لیاقت بلوچ کی اپیل

لاہور(آن لائن، سٹاف رپورٹر )نائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی کال مؤخر کرے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس پوری قوم کے لیے باعث اعزاز ہے ۔

 حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کرے ۔ کراچی ایئر پورٹ پر دہشت گرد حملہ ملک دشمنی ہے ، پاکستان کے عوام چین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف مسئلہ کشمیر پر قومی کانفرنس کا اہتمام کریں۔دریں اثنا ء نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فون پر بات کی ۔ اسد قیصر نے لیاقت بلوچ کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کو بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر پابندی پر سخت تشویش ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے ،لیاقت بلوچ نے اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی کا اصولی مؤقف ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان اور کسی بھی قیدی کی ملاقات پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں