لاہور کالج فار ویمن میں ہراسانی ، طالبات کا احتجاج ، سڑک بلاک
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبہ کوہراساں کرنے کے واقعہ پر طالبات نے احتجاج کر تے ہوئے سڑک بلاک کر دی ۔
جیل روڈ پر طالبات کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، طالبات کا کہناتھا کہ لاہورکالج میں جنسی ہراسگی کے کیسز رونماہورہے ہیں۔جسے انتظامیہ چھپارہی ہے ، یونیورسٹی میں جنسی زیادتی کے دونوں واقعات پر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ۔ جس پر طالبات نے احتجاج کا اعلان کردیا ۔ آج دوپہر 12 بجے دوبارہ احتجاجی مظاہرے کی کال دی گئی ہے ۔جبکہ یونیورسٹی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ دوسری جانب طالبہ کی درخواست پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے سب انجینئر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے ۔