کراچی :جدید آلات سے لیس اطالوی ایئرکرافٹ کیریئرلنگر انداز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ جدید آلات سے لیس اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز پیرکی صبح لنگرانداز ہوا۔
کیوور نامی بحری جہاز کے عرشے پر بیک وقت 15 ورٹیکل ٹیک آف، لینڈنگ کے حامل ایف تھرٹی فائیوبی ساختہ جنگی جہاز اور 3 ہیلی کاپٹر موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اٹالین بحری جنگی جہاز کی پاکستان آمد پر پاک بحریہ نے پرتپاک استقبال کیا۔ بحری جہازپرکراچی آمد کے اغراض ومقاصد پرڈیفنس انڈسٹری فورم تقریب منعقد کی گئی ۔ مہمان خصوصی اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن کا شرکا سے خطاب میں کہناتھا کہ رواں سال کے دسمبرمیں اٹلی کا ایک اوربحری جہاز دورے پرپاکستان پہنچے گا، پاکستان کے ساتھ تعلقات سیاسی اوردفاعی سرگرمیوں سے بہت آگے ہیں،پاکستان اوراٹلی کے درمیان تجارت کا حجم 2 بلین ڈالرزتک پہنچ چکا ہے اور اس میں مزید بہتری آرہی ہے ۔