پاکستان کیلئے اے ڈی بی کی نئی کنٹری ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر زیا چن ایما فان نے چارج سنبھال لیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی بحالی ، اصلاحات اور ترقی کے عمل کیلئے قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی، صوبائی صوبوں، نجی شعبے اور سٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کیا جائے گا۔