حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کی انکے قائد سے ملاقات کرائے :سعد رفیق
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی رہنمائوں اور ان کے قائد کی ملاقات کروانی چاہیے۔
خواجہ سعد رفیق نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو احتجاج کا عذر ختم کر دینا چاہیے ۔ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے ۔سابق وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینی چاہیے ۔