پاکستا نی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی:ذاکر نائیک
لاہور (آئی این پی)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے مقامی ہوٹل میں انٹر فیتھ لیڈر شپ میٹ اپ میں خصوصی شرکت کی۔معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ذاکر نائیک نے علماء و مشائخ سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں امن اور محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔ پاکستانی عوام سے سوچ سے بڑھ کر محبت ملی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خدا اور اس کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا چاہئے ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علماء و مشائخ سے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک پوری دنیا میں دین اسلام کی دعوت میں پیش پیش ہیں۔ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ملنے اور ان کے خیالات سے مستفید ہونے کا اشتیاق پورا ہوا ہے ۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے سیدھے راستے پر چلنے والے کو کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پاکستان کیلئے میرے خاندان کی خدمات بارے سارے احباب واقف ہیں۔