پشاور:پیپلزپارٹی کاسابق ناظم قتل
پشاور(اے پی پی)پشاورکے علاقہ لاہوری گیٹ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے سابق ناظم کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا۔
مدعی زیارت گل نے گلبہارپولیس کو بتایا کہ اس کا 42سالہ بیٹا شاہد گل کو گھر کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، وہ سر پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا،ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ،ورثاکے مطابق شاہد گل یونین کونسل 13کا ناظم تھا اورعلاقے میں آئس و منشیات کے خلاف مختلف فورمز پر آواز اٹھاتا رہا ۔گلبہارپولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔