7لاکھ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف ناکہ بندی شروع

 7لاکھ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف ناکہ بندی شروع

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ایکسائز نے شہر بھر میں 7 لاکھ سے زائدٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف ناکہ بندی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار 2 دن شہر میں ڈیفالٹرزگاڑیوں کے خلاف ناکہ بندی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ نان رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائیاں سخت کی جائیں گی۔سرکاری نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی ٹیکس ادائیگی کے رابطہ کیاجارہا ہے ۔سرکاری گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ڈیڑھ سو سے زائد سرکاری نان رجسٹرڈ گاڑیوں کی نشاندہی کرکے رجسٹریشن کے لئے آگاہ کیا گیاہے ۔7لاکھ سے زائد گاڑی مالکان سے اربوں روپے کا ٹیکس وصول کیا جانا ہے ۔بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند وچالان کی جائیں گی جبکہ 1سال کے ڈیفالٹرزکو آگاہی دی جائے گی۔مالی سال کے پہلے 3ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت ڈیڑھ ارب اضافی ٹیکس وصول کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں