ہیلتھ یونیورسٹی 16میڈیکل کالجز میں سے 7کے نتائج صفر
لاہور(سجاد کاظمی سے )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز کے ایم ڈی پیڈیاٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 16 میڈیکل کالجز میں سے 7 کے نتائج صفر رہے ۔امتحان دینے والے سینئر80 ڈاکٹرز سے صرف 18 پاس ہوسکے ۔
رزلٹ22.5 فیصد رہا جبکہ ایم ڈی پیڈیاٹرک میں فیل ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح 71.5 فیصد رہی ۔ سرکاری میڈیکل کالجز و انسٹیٹیوشنز کے نتائج کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج کے تینوں طلبہ فیل،چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں چھ میں سے چار فیل اور ڈی جی خان میڈیکل کالج کے دونوں ہی فیل قرار پائے ۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے دو میں سے زیرو نتائج ،خواجہ صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کے دو میں سے ایک فیل،نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کے دونوں پاس، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے تینوں فیل،پی جی ایم آئی کا اکلوتا ڈاکٹر پاس قرار،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کے پانچوں فیل،ساہیوال میڈیکل کالجز کے دونوں فیل،سرگودھا میڈیکل کالج کے چار میں سے تین فیل ،سمز لاہور کے چھ میں سے پانچ فیل،شیخ زید لاہور کے تین میں سے دو پاس،شیخ زید رحیم یار خان کے تینوں فیل،چلڈرن ہسپتال لاہور کے 25ڈاکٹرز میں سے 19فیل اورچلڈرن ہسپتال ملتان کے 11میں سے 9ڈاکٹر فیل قرار پائے ۔