پنجاب میں 28 افسروں کے ترقی کے بعد تقرر و تبادلے
لاہور(سیاسی نمائندہ )پنجاب حکومت نے 28 افسروں کی ترقی کر کے ان کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔محمد فیصل عطا کی گریڈ 19 میں ترقی کر کے سیکرٹری پی سی بی ایل تعینات کر دیا گیا۔
حسین بہادر علی کو گریڈ 19 میں ترقی مل گئی، بطور ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر آفس فرائض انجام دینا جاری رکھیں گے ۔ایڈیشنل سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس توصیف دلشاد کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔محسن بلال کی گریڈ 19 میں ترقی ،ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)فوڈ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر ساہیوال شفیق احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت۔شفیق احمد 36ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی ٹریننگ پر ہیں۔تقرری کے منتظر ڈاکٹر صفدر حسین کی گریڈ 19 میں ترقی ، ایڈیشنل کمشنر(کوارڈ)ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل کمشنر (ریونیو)ساہیوال خالد محمود سے ایڈیشنل کمشنر(کوارڈ) ساہیوال کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری(کلچر)آئی اینڈ سی اویس نواز کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبد الرزاق کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن) آئی اینڈ سی محمد سلیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن فرحت حسین کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سائوتھ پنجاب غلام یاسین کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔تقرری کے منتظر محمد سجاد گوندل کی گریڈ 19 میں ترقی کر، ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تعینات کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محمد شہزاد کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل ڈی جی قائد اعظم اکیڈمی نائلہ طیب کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔طارق خان نیازی کی گریڈ 19 میں ترقی، سیکرٹری پنجاب سٹیٹس آف ویمن تعینات کر دیا گیا۔ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ محمد نواز کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ۔ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن محمد اسلم کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سائوتھ پنجاب عطاء الحق کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر پنجاب انسٹیٹیوٹ معین احمد کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر پنجاب فارینزک محمد میسم کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔محمد ارشد کی گریڈ 19 میں ترقی ، ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا۔محمد فاروق کی گریڈ 19 میں ترقی ، ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا۔چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بشرا نصیر کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی سائوتھ پنجاب محمد اختر کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری انرجی قاضی اعجاز کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سفی اللہ کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سروینٹ ہاؤسنگ محمد حنیف کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔