ٹک ٹاک :دوسری سہ ماہی میں پاکستان کی3کروڑویڈیوزڈیلیٹ

ٹک ٹاک :دوسری سہ ماہی میں  پاکستان کی3کروڑویڈیوزڈیلیٹ

اسلام آباد (دنیانیوز )ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2024کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان سے تین کروڑ سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا۔ٹک ٹاک کی جاری کردہ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے 30,709,744 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن ویڈیوز کو حذف کیا گیا کہ اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک نے پاکستان کے علاوہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر سے 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا۔بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی، ٹک ٹاک کے اعتدال کے نظام کی کامیابی کا ثبوت،ٹک ٹاک کا فعال تشخیصی نظام 98.2 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے سامنے آنے سے پہلے ہٹانے میں کامیاب رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں