آئینی ترمیم تسلیم نہیں کرینگے

آئینی ترمیم تسلیم نہیں کرینگے

لاہور (عدالتی رپورٹر ) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ فارم 47 کی پیدا وار ہے ،فارم 47 کی پیدا وار کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین میں ترمیم کرے۔

 یہ تو قانون میں ترمیم کی مجاز نہیں ترمیم مخصوص مقاصد کیلئے کی جا رہی ہے ، آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ اس کیخلاف وکلا تحریک چلے گی۔ وہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں اپنی حفاظتی ضمانت کیس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ اْن کے معالج سے کرایا جائے ،اسی صورت میں تسلی ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں