وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات سے محروم

وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات سے محروم

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔

فیصل ٹائون کے ہوٹل سے ڈاکوئوں نے متعدد افراد سے لاکھوں کے موبائل فونز ،لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چھین لیا۔مصری شاہ میں احمد حسن سے 4لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں مزمل سے 4لاکھ ، موبائل فون ، راوی روڈ میں کرامت سے 3لاکھ 80ہزار ، موبائل فون،لیاقت آباد میں ہارون سے 3لاکھ 70ہزار ، موبائل فون،لٹن روڈ میں شہزاد سے 3لاکھ 60ہزار ، موبائل فون، گلشن راوی میں ماجد سے 2لاکھ 75 ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ بادامی باغ اور ٹائون شپ سے گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ ،گارڈن ٹائون اور شادمان سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں