پاکستان بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات

پاکستان بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی غیر معمولی ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔ وزیر اعظم کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیر خارجہ جے شنکرایک ساتھ بیٹھے ۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے کے موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ اور اُن کے بھارتی ہم منصب کے درمیان بات چیت ہوئی، بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا ، اسحاق ڈار اور جے شنکر کو ساتھ بٹھانے کیلئے ظہرانے کی سیٹنگ ارینجمنٹ میں تبدیلی کی گئی،بھارتی وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان گفتگو کو تاحال افشا نہیں کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہناتھاکہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان کرکٹ ڈپلومیسی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ظہرانے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت بھاتی صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے بغیر بھارت روانہ ہوگئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں