آئی ایم ایف:ترقیاتی منصوبوں کیلئے سکور کارڈ سسٹم بنانیکا فیصلہ

 آئی ایم ایف:ترقیاتی منصوبوں  کیلئے سکور کارڈ سسٹم بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) آئی ایم ایف کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے سکور کارڈ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیاہے ۔

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری مجوزہ سکور کارڈ  کے تحت د ے گی۔ آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو ملکی ضرور یات اور معاشی ترقی کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبوں کا انتخاب کرنے اور منظوری دینے کی سفارشات دی تھیں۔ وفاقی حکومت کے مجوزہ سکور کارڈ کے تحت نئے ترقیاتی منصوبوں کو ملک کی بڑی آبادی ، صوبے ،ضلع ،شہر،علاقہ اور معاشی ترقی کے لیے ہونا چاہیے ۔ وفاقی حکومت کے مجوزہ سکور کارڈ کے مطابق صوبوں،وفاقی وزارتوں اورمحکموں کو نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے مطلوبہ سکور حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مجوزہ سکو رکارڈ سسٹم کے تحت نمبر حاصل نہ کرنے والے ترقیاتی منصوبے منظور نہیں کیے جائیں گے ۔ مجوزہ سکورکارڈ کے مطابق نمبر حاصل نہ کرنے والے زیاد ہ عرصے سے زیر تکمیل و جاری منصوبے ختم یا موخر کردئیے جائیں گے ۔ وفاقی حکومت نے مجوزہ سکورکارڈ سسٹم کی تیاری شروع کردی جس کے مطابق صوبوں، وفاقی وزارتوں،محکموں کو ترقیاتی منصوبے بنانے کے لیے ہدایات دی جائیں گی۔ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا سالانہ ترقیاتی پروگرام اور سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری مذکورہ سکور کارڈ سسٹم کے تحت دے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں