ہمارے 2 سینیٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے :اختر مینگل

ہمارے 2 سینیٹرز کو ہراساں  کیا جا رہا ہے :اختر مینگل

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہاہے کہ بی این پی کے 2 سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ۔

اپنے بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ اب میرے پاس ایک ہی آپشن بچا ہے کہ اپنے سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت کر دوں۔بلوچستان سے اسی سلوک کی وجہ سے میں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں