ڈینگی وار، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 2361ہو گئی

ڈینگی وار، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 2361ہو گئی

اسلا م آباد (نیوزرپورٹر) اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 85افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، رواں سال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2361ہو گئی۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دیہی علاقوں میں53افراد، شہری علاقوں میں 32افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، دیہی علاقوں میں 1473اور شہری علاقوں میں کی مریضوں کی تعداد888ہو گئی۔ کل مریضوں میں 67فیصد مرد، 33فیصد خواتین شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں